10 اکتوبر 2012 - 20:30

قدس کی اعلی اسلامی کمیٹی نے مسجد الاقصی پر شدت پسند صہیونیوں کے حملے کی شدید مذمت کی –

ابنا: فلسطین کے اطلاعات ونشریات دفتر کے مطابق  قدس کی اعلی اسلامی کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں مسجد الاقصی پر شدت پسند صہیونیوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسلامی اور عربی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ  اسلامی مقدسات کے تحفظ کےلئے اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے اس طرح کے گستاخانہ اقدامات کی روک تھام کےلئے صہیونی ریاست پر دباؤ ڈالیں -واضح رہے کہ شدت پسند صہیونیوں نے جنہیں صہیونی فوجیوں کی حمایت حاصل تھی کل شام ایک بار پھر مسجد الاقصی پر حملہ کیا جبکہ گذشتہ جمعہ کو بھی غاصب صیہونی حکومت کی پولیس نے مسجدالاقصی سے فلسطینی نمازیوں کو باہر نکال کر اس مقدس مقام میں شدت پسند صہیونیوں کے داخل ہونے کی راہ ہموار کی ۔صہیونی شدت پسند مختلف حیلے بہانوں سے بیت القدس اور مسجدالاقصی پر آئے دن حملہ کرتے رہتے ہیں اور صیہونی حکومت کی پولیس اور فوج ہمیشہ ان کی مدد و حمایت کرتی  ہے ۔

.....

/169